ریاض،8؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں دوران حج حجاج کرام کو موبائل فون چارج کرنے کی منفرد سہولت مہیا کی گئی ہے۔ حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے شعبہ پروجیکٹس کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر امجد الحازمی نیایک بیان میں بتایا کہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں توسیع شدہ مسجد کے حصے میں تمام منزلوں میں آٹھ آٹھ پلگوں پر مشتمل بجلی کے بورڈ نصب کیے گئے ہیں جہاں سے حجاج کرام اپنے موبائل فون با آسانی ریچار کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ موبائل چارچنگ کا سسٹم خود کار طریقے سے عمل کرتا ہے۔ موبائل فون کو دیوار کے ساتھ لٹکا کر یا اسٹینڈ پر رکھ کر چارج کیا جاسکتا ہے۔ چارجنگ سسٹم LEDبیکلیٹ( (BackLitسسٹم سے لیس ہے جس کی مدد سے یہ معلوم کرنا آسان ہے کہ آیا یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے ادارے کی طرف سے موبائل فون کی چارجنگ کے لیے تیار کردہ سسٹم حجاج و معتمرین اور زائرین کے لیے ایک نئی سہولت ہے جس کا مقصد زائرین کا تحفظ یقینی بنانا اور چارجنگ کے لیے غیر مجاز بجلی بورڈ کی متبادل سہولت مہیاکرنا ہے۔